بھارتی فورسز کے ہاتھوں بارہ سالہ کشمیری بچے کی ہلاکت پر پاکستان کا احتجاج

جنید احمد کی شہادت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ نفیس زکریا

585774
بھارتی فورسز کے ہاتھوں بارہ سالہ کشمیری بچے کی ہلاکت پر پاکستان کا احتجاج

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بارہ سالہ بچے جنید کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنید احمد کی شہادت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

بیان میں بچے کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا ہے کہ گذشتہ 3 مہینوں میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادی کو دبانے کے لئے جاری بھارتی جارحیت کے دوران  115 کشمیری شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پیلٹ گنوں کی وجہ سے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خوراک ، ادویات ا ور دیگر  بنیادی  اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔



متعللقہ خبریں