پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیرپر غور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پہلے دن وزیراعظم نوازشریف بھی ایوان میں موجود تھے جس کے باعث ان کے وزراء اور حکومتی ارکان بھی ایوان میں حاضر رہے جب کہ بلاول بھٹوزرداری کی اسپیکرز لابی میں موجودگی کی وجہ سے تمام پی پی ارکان بھی نظر آئے

584571
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیرپر غور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پربحث جاری رہے گی۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پہلے دن وزیراعظم نوازشریف بھی ایوان میں موجود تھے جس کے باعث ان کے وزراء اور حکومتی ارکان بھی ایوان میں حاضر رہے جب کہ بلاول بھٹوزرداری کی اسپیکرز لابی میں موجودگی کی وجہ سے تمام پی پی ارکان بھی نظر آئے۔

اس سے پہلے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارت پردبائو ڈالاجائے کہ وہ مذکرات کی میزپرآئے اورمسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اٹوٹ انگ کے نام پر آگ لگی ہوئی، وہاں تباہ کاریاں ہورہی ہیں، لوگوں کو قتل اور اندھا کیا جارہا ہے، لیکن حقیقیت یہ ہے کہ خون بہانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی پہلے صرف کشمیر تک محدود تھی، لیکن آج یہ پورے ہندوستان میں پھیل گئی ہے اور بہار اور تری پور میں لوگ پاکستان کے جھنڈے اپنے گھروں کی چھتوں پر لگا رہے ہیں۔

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف کی، میں ان کا شکرگزار ہوں۔

قائدحزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف وطن کے دفاع کیلئے حکومت کا بھرپورساتھ دے گی۔  پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی یک جہتی کے لیے حکومت کو بھی ساتھ چلنا چاہیے اور ایسے اقدامات ہونے چاہئیں کہ پتہ چلے کہ حکومت نے بھی قومی یکجہتی کا احساس کیا ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ جب تک آپس میں غلط فہمیاں دور نہیں ہوں گی، تو کشمیر کا مقدمہ ہم کیسے لڑیں گے؟

اعتزاز احسن نے پاک-ہندوستان جنگ کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جوہری ریاستیں ہیں اور یہ کشیدگی صرف اور صرف تباہی لائے گی۔

ایم کیو ایم کے رہنما سید طاہرمشہدی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پرپوری قوم متحد ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اُجاگرکیاہے۔



متعللقہ خبریں