بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا تھا

581608
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پہلے رات 12 بجے سے صبح 4 بجے تک وقفے وقفے سے افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیاگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا تھا اور دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ رات افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج ہے، کوئی سرحد پار کر کے 5 کلو میٹر اندر آ جائے اور بچ کر دکھائے۔   



متعللقہ خبریں