نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردی

نیپال نے9 سے 10 نومبر تک اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کو ملتوی کردینے کا اعلان کیا ہے ۔

578931
نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردی

نیپال نے9 سے 10 نومبر تک اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کو ملتوی کردینے کا اعلان کیا ہے ۔

بھارت کی انتہاپسندی اور ہٹ دھرمی کے ذریعے جنوبی ایشیائی ممالک کے فورم پر اثرانداز ہونے کی کوشش کامیاب ہوگئی۔ بنگلا دیش اور نیپال نے بھارت کے دباؤ میں آکر پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا جب کہ افغانستان نے بھی مودی کی ہاں میں ہاں ملادی جس کے بعد سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردیگئی۔

گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے سارک کی سربراہی ان دنوں نیپال کے پاس ہے ۔سارک  کانفرنس 9 سے 10 نومبر تک اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم کانفرنس کی منسوخی کے بعد آئندہ سارک سربراہ کانفرنس تک چیرمین شپ نیپال کے پاس رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں