پاکستان،بھارت  کی کسی بھی فوجی مہم کے لیے تیار ہے: رانا تنویر

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری حریت کی تحریک نے پاکستان کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے

575556
پاکستان،بھارت  کی کسی بھی فوجی مہم کے لیے تیار ہے: رانا تنویر

پاکستان  کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین  نے کہا ہے کہ  پاکستان،بھارت  کے کسی بھی فوجی مہم   کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ افواج کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور ہندوستان اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری حریت کی تحریک نے پاکستان کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پریشانی کا شکار بھارت  اب مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے اوڑی حملے جیسے ڈرامے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 100 سے زائد کشمیری ہلاک اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وادی بھر میں 2 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو بھی نافذ ہے جبکہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے استعمال کیے جانے والی پیلیٹ گنز کی وجہ سے سیکڑوں کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں