پاکستان مسجد میں خودکش دھماکہ، 25 افراد ہلاک 20 زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے ایک مبینہ خودکش دھماکے میں 25 افراد ہلاک   اور 20 زخمی ہو گئے  ہیں۔

571675
پاکستان مسجد میں خودکش دھماکہ، 25 افراد ہلاک 20 زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے ایک مبینہ خودکش دھماکے میں 25 افراد ہلاک   اور 20 زخمی ہو گئے  ہیں۔

تحصیل انبار کے علاقے میں نماز جمعہ کے دوران گل مسجد میں مبینہ خودکش بم حملہ ہوا۔دھماکے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے۔ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے ۔

پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکا نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا۔ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے  علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے مول نہیں لی ہے ۔



متعللقہ خبریں