مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ، 16 افراد ہلاک متعدد زخمی
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
571607
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تحصیل انبار کے علاقے میں ایک بجکر تیس منٹ پر نماز جمعہ کے دوران گل مسجد میں مبینہ خودکش بم حملہ ہوا۔دھماکے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے۔
پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکا نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا۔ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔