فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ان کے جذبے کو سراہا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی

571070
فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی: جنرل راحیل شریف

فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے جاری آپریشن، بحالہ اور تعمیرات اور ایجنسی میں پاک-افغان بارڈر پر بارڈر منیجمنٹ کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل نے خطے میں امن اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی بےمثال قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر انھوں نے مقامی عمائدین پر زور دیا کہ وہ ریاست کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں جس کی بدولت ایجنسی میں تعمروترقی میں مدد مل رہی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باجوڑ ایجنسی میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ان کے جذبے کو سراہا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے عید کے پر مسرت موقع  پر جوانوں کی بے پناہ قربانیوں اور اپنے خاندان سے دور دراز علاقے میں ہائی مورال کے ساتھ رہنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج مکمل آپریشن اور امن قائم ہونے تک ان علاقوں سے نہیں جائے گی جب کہ قبائلی عوام اور عمائدین ریاستی عمل دراری قائم کرنے کے عمل میں اپنی حمایت جاری رکھیں کیونکہ ریاستی عمل داری سے ہی ایجنسی میں ترقیاتی عمل اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں