پاکستان تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں میں

پارٹی کے رہنما عمران خان نے پارٹی کے ورکز کنونشن کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دی ہیں

پاکستان تحریک انصاف رائے ونڈ  مارچ کی تیاریوں میں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رواں ماہ  کے  أواخر میں رائے ونڈ مارچ کی تیاری کے لیے  پارٹی کا ورکرز کنونشن طلب کرلیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اتوار کی سہہ پہر بنی گالہ میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے۔

کنونشن میں پارٹی کے عہدیداروں کو رائیونڈ مارچ کی تیاری سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگون کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

خیال رہے  کہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کررکھا ہے تاہم پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے اب تک اس مارچ کی حمایت نہیں کی۔



متعللقہ خبریں