وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

اعلیٰ سطح کا اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

558071
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔

 اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز ، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جب کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دیں گے ۔



متعللقہ خبریں