پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے: وزیراعظم نوازشریف

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس سرزمین کے سرحدوں کے ساتھ ساتھ اسکی عزت وآبروکی حفاظت ہم پرلازم ہے،ہم اسی سرزمین سے اٹھے ہیں اوراسی میں واپس جاناہے،وطن کی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنےدیں گے

557344
پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے: وزیراعظم نوازشریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، پاکستان کےخلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کاحساب لیا جائے گا۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کےخلاف نہ بات سن سکتے ہیں نہ پاکستان کیخلاف بولنے والے کومعاف کرسکتے ہیں،پاکستان ہماراگھرہے اورہم اپنے گھرکی حرمت کی حفاظت کرناجانتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس سرزمین کے سرحدوں کے ساتھ ساتھ اسکی عزت وآبروکی حفاظت ہم پرلازم ہے،ہم اسی سرزمین سے اٹھے ہیں اوراسی میں واپس جاناہے،وطن کی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنےدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ایم کیو ایم  کے قائد کے بیانات سے تمام  پاکستانیوں کے   جذبات بری طرح مجروح ہوئے،کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیزبیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کودلی ٹھیس پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بولے گئے ایک ایک لفظ کا حساب لیا جائے گا۔  پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے اور نہ ہی ملک کے خلاف کوئی بات سن سکتے ہیں، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔



متعللقہ خبریں