وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت احتجاج نہیں بلکہ مکالمے کی سیاست کے تسلسل کی ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی طرزسیاست سے غربت اور ناخواندگی میں کمی لائی جاسکتی ہے

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت احتجاج نہیں بلکہ مکالمے کی سیاست کے تسلسل کی ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی طرزسیاست سے غربت اور ناخواندگی میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ عوام نے دھرنے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور لوگ صرف ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پریمیئر سروس کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا عوام باشعور ہیں اور وہ اس طرح کے عناصر کی حمایت نہیں کرتے ۔ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے اورعام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ پی آئی اے کی پریمیئر سروس سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ طویل عرصہ تک مالیاتی مسائل سے دو چار رہنے کے بعد قومی ایئر لائن مسائل سے باہر آرہی ہے ۔ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پریمیئر سروس کے بارے میں وزیرا عظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ پی آئی اے کی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز یوم آزادی کے موقع پر لندن کےلئے روانہ ہوئی۔ اتوار کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس پریمیئر سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وفاقی وزراءسینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے سربراہان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے افتتاح کے بعد طیارے کے اندر جا کر دی گئی سہولتوں کا از خود معائنہ کیا۔ اس پریمیئر سروس کےلئے اے 330 جدید ہوائی جہاز سری لنکا سے ویٹ لیز پرحاصل کئے گئے ہیں۔ اس سروس کے ذریعہ پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ایک کوشش کی گئی ہے۔مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔



متعللقہ خبریں