پوری قوت سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں، وزیراعظم کی سیکورٹی اداروں کو ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔ جس میں آرمی چیف، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، کمانڈر سدرن کمان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا تمام سیکورٹی ادارے پوری قوت سے امن دشمنوں کا خاتمہ کریں

547962
پوری قوت سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں، وزیراعظم کی سیکورٹی اداروں کو ہدایت

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ جیسے افسوسناک واقعات سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔ جس میں آرمی چیف، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، کمانڈر سدرن کمان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا تمام سیکورٹی ادارے پوری قوت سے امن دشمنوں کا خاتمہ کریں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کوئی شبہ نہیں کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف ہیں۔

پیر کی رات کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جس میں آج کے دہشت گرد حملے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوت سے جواب دینا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے جدید طریقے استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں بھی جدید اور مربوط طریقے سے جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران بلوچستان میں امن کی بحالی میں بہتری آئی ہے اور یہ افسوسناک واقعہ قوم کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے دشمن پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور فوج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں اقتصادی راہداری کو لاحق سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے قابلِ تعریف کوششیں کر رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایف سی اور انسداد دہشت گردی کے عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وسائل فراہم کریں گی اور ہم زیادہ سے زیادہ کوششوں کے ذریعے دہشت گردی کے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں