چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

حکومت پاکستان ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اٹل ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پشتون ملی پارٹی کےرہنما کو شرف ملاقات بخشتے ہوئے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے منصوبوں سے آگاہی کرائی

حکومت پاکستان ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے  پر اٹل ہے، وزیر اعظم

پاکستانی وزیراعظم میاں  نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پورے ملک میں پھیلانے کے لئے پر عزم ہے۔

پشتون ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران  بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ  حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے جب کہ بلوچستان میں جاری میگا منصوبوں کے ثمرات سے وہاں کی عوام مستفید ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل بزنجو نے بھی ملاقات کی اور انھیں اپنی وزارت کے مختلف امور سے متعلق آگاہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں