راج ناتھ سنگھ کی  سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آمد

بھارتی وزیرد اخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے تاہم وہ پاکستان میں ی حکومتی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے۔

543776
راج ناتھ سنگھ کی  سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آمد

 

بھارتی وزیرد اخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے تاہم وہ پاکستان میں اپنے ہم منصب سمیت کسی حکومتی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے۔

پاکستان میں وزرائے داخلہ کی 2 روزہ سارک کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنے ہم منصب چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے۔

سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں نے راج ناتھ سنگھ کے کسی حکومتی شخصیت سے نہ ملنے کو بھارت کی تنگ نظری قرار دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے بدلتےحالات پرگہری نظررکھنے والے ماہرین کو امید تھی کہ اس دورے سے شاید پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے لیکن بھارتی حکومت بھانپ گئی کہ جو راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مطمئن نہیں کر سکے وہ پاکستان جا کرمسئلہ کشمیر سے متعلق سوالوں کے کیا جواب دیں گے اس لیے اعلان کر دیا کہ راج ناتھ پاکستان میں کسی سے نہیں ملیں گے۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا بھی پاک بھارت تعلقات سے زیادہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان میں سیکیورٹی میں دلچسپی لے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ راج ناتھ سنگھ کو سیکیورٹی دینا پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔



متعللقہ خبریں