پاکستان بھی گیو لن کے ادارے بند کر دے: ترک سفیربابر گرگین

یہ اسکولز پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نیٹ ورک کے تحت قائم کیے گئے تھے تاہم ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے

536418
پاکستان بھی گیو لن کے ادارے بند کر دے: ترک سفیربابر گرگین

پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگین  کی جانب سے دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے تحت چلائے جانے والے تمام اداروں کی بندش کے مطالبے کے بعد پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولز غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

یہ اسکولز پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نیٹ ورک کے تحت قائم کیے گئے تھے تاہم ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان  سے قربت اور پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے سبب وفاقی حکومت پر شدی

پاکستانی دفتر خارجہ ترک سفیر کے اس مطالبہ پر انتہائی سنجیدگی سے غور کررہا ۔

پاکستانی دفتر خارجہ ترک سفیر کے اس مطالبہ پر انتہائی سنجیدگی سے غور کررہا ہے اور اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ نے ایک اجلاس کی سربراہی بھی کی جس میں اس مطالبے پر عمل درآمد کے حوالے سے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، کراچی، حیدرآباد، خیر پور اور جامشورو میں موجود تقریباً 28 اسکولوں کے اس نیٹ ورک میں اسٹاف کی تعداد تقریباً 1500 ہے جبکہ زیر تعلیم طلباء کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہے جو پرائمری تا اے لیول تک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں