وزیراعظم نواز شریف کی چترال میں امداد و بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

نوازشریف نے متعلقہ حکام کو حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے متعلقہ حکام کو حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے

525464
وزیراعظم نواز شریف  کی چترال میں امداد و بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

زیراعظم محمد نواز شریف نے چترال کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے متعلقہ حکام کو حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کی امداد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انہیں طبی سہولیات، خوراک اور رہائش فراہم کی جائے۔
انہوںنے چترال میںبچائو اور امداد کی کارروائیوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام کو رابطہ کار مقرر کیا ہے جو انہیں باقاعدگی سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھیںگے۔



متعللقہ خبریں