اگست میں ایسا دھرنا دیا جائے گا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےحکومت کو فوری طور  پر انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے ورنہ   عید کے بعدایسے دھرنے شروع کیے جائیں گے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے

512672
اگست  میں ایسا دھرنا دیا جائے گا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےحکومت کو فوری طور  پر انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے ورنہ   عید کے بعدایسے دھرنے شروع کیے جائیں گے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب پہلے سے بہت مختلف ہے، اب ہم نے احتجاج کی سائنس سمجھ لی ہے، کونسی ایسی پارٹی ہے جس میں لڑائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ٹی او آر سے نواز شریف کا نام نکالنا چاہتی ہے۔ میرا اور نواز شریف کا ان ہی ٹی او آر پر احتساب ہو۔ میرا نام پانامہ لیکس میں نہیں آیا پھر بھی مجھ سے احتساب شروع کیا جائے۔ جمہوریت کو نہیں نواز شریف کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اس مرتبہ توقع ہے پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ چلے گی۔ عوام جانتے ہیں پانامہ میں کرپشن کا پیسہ گیا۔ پی پی ساتھ نہ چلی تو لگے گا کہ حکومت کو تحفظ دے رہی ہے، لوگ کہیں گے حکومت سے ملی ہوئی ہے۔ جس کا نام آتا ہے اسے صفائی دینا پڑتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  ہم نے 126دن کے دھرنے میں کوئی قانون نہیں توڑا۔عمران خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اگست میں میرے ساتھ والے کنٹینر پر بلاول بھٹو بھی موجود ہوں۔ عمران نے اگست میں دھرنے اور احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی کرپشن کے خلاف ساتھ چلے گی۔

اس بار دھرنے سے بڑا احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتی۔ نیب کا کوئی فائدہ ہیں‘ اسے بند کر دیا جائے۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔



متعللقہ خبریں