پاکستان کا اردن سے ایف 16 طیارے خریدے گا

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے سینیٹ کی دفاع اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران بتایا کہ امریکا سے ایف 16 طیارے خریدنے کا باب بند ہوگیا ہے اور ہم اب اردن کے استعمال شدہ ایف 16 طیارے خریدنے کی پیشکش قبول کریں گے

510342
پاکستان کا اردن سے ایف 16 طیارے خریدے گا

پاکستان نے امریکا کے 8 ایف 16 طیاروں کے بدلے اب اردن کے 16 استعمال شدہ ایف سولہ طیارے خریدنے کی پیشکش پر غور شروع کردیا۔

متحدہ امریکہ کی جانب سے  پاکستان کو  ایف سولہ قسم ے طیاروں کی فروخت  کے بارے میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بعد پاکستان نے  اپنے فضائی  دفاع کے لیے     اردن اور دیگر ممالک سے قریبی رابطہ قائم کیا ہے۔

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے سینیٹ کی دفاع اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران بتایا کہ امریکا سے ایف 16 طیارے خریدنے کا باب بند ہوگیا ہے اور ہم اب اردن کے استعمال شدہ ایف 16 طیارے خریدنے کی پیشکش قبول کریں گے۔

1980 کی دہائی میں تیار اور 2000 کی دہائی میں اپ گریڈ کیے جانے والے اردنی طیاروں کو، پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے لیے دوبارہ اپ گریڈ کرنا پڑے گا، لیکن امریکا سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کا موقع ہاتھ سے جانے کے بعد، پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل موجودہ ایف 16 طیارے آئندہ چند سالوں میں استعمال کے قابل نہیں رہیں گے۔

پاکستان نے 2014 کے اوائل میں بھی اردن سے ایف سولہ طیارے خریدے تھے، جن سے پاک فضائیہ کے بیڑے میں جدت آئی تھی۔



متعللقہ خبریں