وزیراعظم نواز شریف کی آج لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو رہی ہے

اوپن ہارٹ سرجری سے قبل ان کے اہل خانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں موجود ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں، اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرناہوگا

500837
وزیراعظم نواز شریف کی آج لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو رہی ہے

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی آج لندن کے ایک ہسپتال میں  اوپن ہارٹ سرجری ہو رہی ہے۔

اوپن ہارٹ سرجری سے قبل ان کے اہل خانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں موجود ہیں۔

ڈاکٹروں نے وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں اور اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی  اوپن ہارٹ سرجری کے لئے لاکھوں لوگ ان کے لیے دعاگو ہیں، انشا اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے کیوں کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے آپریشن سے ایک دن قبل  لندن میں حکومتی امور نمٹائے جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم  سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپریشن مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوگا ۔ دنیا کے ماہر ترین سرجن وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کریں گے ۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہسپتال کا نام نہیں بتایا گیا ۔ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کے مطابق آپریشن کے بعد نواز شریف کو کچھ دیر کے لئے آئی سی یو میں رکھا جائے گا ۔

 

 



متعللقہ خبریں