وزیراعظم آج لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعےاقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم نواز شریف جن کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہونا ہے برطانیہ میں ہیں پاکستان ہائی کمیشن لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے دونوں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔دونوں اجلاس بلانے کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا

500083
وزیراعظم آج لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعےاقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مجوزہ سالانہ ترقیاتی منصوبے اور سرکاری شعبے کے ترقیاتی  پروگرام  پر غور ہوگا۔

 وزیراعظم نواز شریف جن کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہونا ہے برطانیہ میں ہیں پاکستان ہائی کمیشن لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے دونوں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔دونوں اجلاس بلانے کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا ۔ نواز شریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت شام ساڑھے چھ بجے طے ہے جس میں نئے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیر اعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت اور خطاب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ یا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کے لئے وفاقی کابینہ کے کسی بھی رکن کو نامزد کرسکتے ہیں اور نامزد کردہ رکن آئین کی شق 48 کے تحت صدر امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعظم یا  کابینہ کی سفارشات کے مطابق عمل کریں گے۔



متعللقہ خبریں