قوموں کو ترقی کی منازل پر پہنچا  نے والی  لیڈر شپ نہیں ملی ،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئےکہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمیں وہ لیڈر شپ نہیں ملی جو قوموں کو ترقی کی منازل پر پہنچا دیتی ہیں

499669
قوموں کو ترقی کی منازل پر پہنچا  نے والی  لیڈر شپ نہیں ملی ،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئےکہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمیں وہ لیڈر شپ نہیں ملی جو قوموں کو ترقی کی منازل پر پہنچا دیتی ہیں۔کوئی ایک ادارہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ ہم میں سے کسی کو آگے آنا ہوگا،کسی کے خلاف کاروائی کی جائے تو ایک بڑی لابی تحفظ کرنے آجاتی ہے۔پولیس اور دیگر اداروں کی ناکامی بھی ہم پر تھوپ دی جاتی ہے ، ملک میں ضرورت سے زیادہ قانون سازی کر دی گئی ہے ، کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے کیلئے فرشتے نہیں اتریں گے ، سب کو آگے آنا ہو گا۔ ملک میں ذاتی مفادات کے لیے قانون سازی کی گئی۔ ہر شخص کرپشن، اقرباپروری اور بیڈ گورننس کی بات کر رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اپنا قبلہ درست کرلیں تو اپنے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہماری آنے والی نسلیں اقوام عالم میں سر اٹھا کر چل سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نظام حکومت 73ء کے آئین کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ ہمارے اندر خامیاں ہیں جب تک قابو نہیں پائیں گے مسائل اس طرح چلتے رہیں گے ۔



متعللقہ خبریں