ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کو  سفر کی اجازت نہیں دی

وزیراعظم محمدنوازشریف کے طبی معائنے کے بعدڈاکٹروں کی ہدایت کی روشنی میں ان کی آج پاکستان واپسی ملتوی اوربرطانیہ قیام میں توسیع کردی گئی ۔

498526
ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کو  سفر کی اجازت نہیں دی

وزیراعظم محمدنوازشریف کے طبی معائنے کے بعدڈاکٹروں کی ہدایت کی روشنی میں ان کی آج پاکستان واپسی ملتوی اوربرطانیہ قیام میں توسیع کردی گئی ۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے  پروگرام کیمطابق آج  وطن واپس پہنچنا تھالیکن  ڈاکٹرزنے وزیراعظم کو آرام کامشورہ دیا اورسفر کی اجازت نہیں دی۔ وزیراعظم کے مزید طبی ٹیسٹ لئے جانے کا امکان ہے جس کافیصلہ ڈاکٹرزآئندہ دو سے تین روزمیں کرینگے ۔قبل ازیں لندن کے مقامی اسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ ہوااورطبی رپورٹس کی روشنی میں انہیں ڈاکٹروں نے مزید آرام کامشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طبی رپورٹس کوامریکا اورپاکستان میں موجود بڑے ڈاکٹروں کے ساتھ شیئربھی کیا گیاہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہے وزیراعظم کوطبی معائنہ اورعلاج کیلئے امریکا بھی لیجایاجاسکتاہے ۔ وزیراعظم کایہ دورہ مکمل طورپرنجی ہے صرف ان کے اہلخانہ ساتھ ہیں۔



متعللقہ خبریں