پاناما لیکس  کی بدولت اب بڑے بڑے کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے، صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے ،اب بڑے بڑے کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے ۔

491021
پاناما لیکس  کی بدولت اب بڑے بڑے کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے، صدر ممنون حسین

 

صدر مملکت ممنون حسین نے کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے ،اب بڑے بڑے کرپٹ لوگ پکڑے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا کرپٹ اس کے چہرے پر اتنی ہی نحوست ہوتی ہے ۔تیز رفتار ترقی کیلئے کرپٹ لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے پتہ نہیں کون کو ن سے معاملات اٹھیں گے ،لوگ دیکھیں گے کیسے کیسے لوگ لپیٹ میں آئیں گے ،جو لوگ ابھی اطمینان سے بیٹھے ہیں سمجھ رہے ہیں کہ ان کا کچھ نہیں ہوسکتا وہ  بھی پکڑ میں آئیں گے ۔ان کے پاناما لیکس کی پکڑ میں آنے کا کوئی واقعہ دو ماہ بعد ہوگا کوئی چار ماہ بعد ہوگا کوئی ایک سال بعد ہوگا۔اﷲکا ایک نظام ہے ، کرپٹ لوگوں میں بھی مختلف درجات ہیں کوئی بہت زیادہ کرپٹ ہے کوئی درمیانہ کرپٹ ہے ۔بدعنوان لوگ اب اﷲ کی پکڑ میں آنے والے ہیں اور پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کے بھرپورامکانات پیدا ہورہے ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اس کی خرابیاں اب ختم ہوں گی۔ ستر کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا، اس کے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی۔ پاکستان میں قابل اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کرپشن اور سفارش کلچر نے کارکردگی کو متاثر کردیا۔صدر مملکت نے کہا کہ گوادر پورٹ اس سال فعال ہو جائیگا۔ یہاں دنیا کا سب سے جدید ایئرپورٹ بنے گا۔ کوٹری کا صنعتی زون قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ماضی میں مختلف نوعیت کے مسائل کی وجہ سے ملک کاکاروباری ماحول متاثر ہوا اور معیشت کو نقصان پہنچا ۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت نے جامع حکمتِ عملی اپنائی اور جرأت مندانہ اقدامات کیے جن سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن سے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر ممتاز صنعت کاروں اور نمایاں شخصیات میں صدرمملکت نے ایوارڈ زبھی تقسیم کیے ۔



متعللقہ خبریں