پاکستان  کیساتھ  تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے ،امریکہ

امریکی  وزارت  خارجہ  کے ترجمان جان کربی  نے کہا ہے  کہ پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامناہے۔دہشت گرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

491245
پاکستان  کیساتھ  تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے ،امریکہ

 

امریکی  وزارت  خارجہ  کے ترجمان جان کربی  نے کہا ہے  کہ پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامناہے۔دہشت گرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج بھی موجود ہے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رابطہ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کےساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اور ہم طورخم بارڈر کو امدو رفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر طورخم سرحد گزشتہ 5 روز سے آمدورفت کے لئے بند ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ٹرک سرحد کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز افغان سفیر نے بھی اس معاملے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں طور خم سرحد پر معمول کا ٹریفک بحال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



متعللقہ خبریں