جنرل راحیل شریف نے پانچ ملک دشمنوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ ملک دشمنوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

489667
جنرل راحیل شریف نے پانچ ملک دشمنوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ ملک دشمنوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں میں سے  طاہر حسین منہاس، سعد عزیز ، اسد الرحمان، حافظ ناصر اور اظہر عشرت سانحہ صفورا بس حملے، سماجی کارکن سبین محمود کے قتل ، صالح مسجد بم دھماکہ کے منصوبہ ساز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ پانچوں دہشتگردوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا گیا جہاں امن دشمنوں نے خود پر عائد الزامات کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد طاہر منہاس پر نو ، سعد عزیز پر دس ، اسد الرحمان پر چار جبکہ حافظ ناصر اور اطہر عشرت پر پانچ، پانچ الزامات تھے۔ واضح رہے کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں پچھلے سال مئی میں دہشتگردوں نے ایک بس میں گھس کر فائرنگ کر کے اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے 45 افراد کو قتل کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں