پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

488366
پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

 

وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو پیغام دیا کہ ملکی ترقی اور شفافیت کے لئے سب کو کام کرنا ہو گا ۔ پاناما لیکس کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے  کیونکہ یہی ملکی مفاد میں ہے ۔ ملاقات میں امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ جنرل راحیل نے کہا کہ  وزارت خارجہ کو بتایا گیا تھا کہ ایف 16طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے معاملے پر بھارت لابنگ کررہا ہے جبکہ وزارت خارجہ علم میں ہونے کے باوجود اس مسئلے پر مناسب کاروائی نہ کر سکی ۔وزارت خارجہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر آرمی چیف نے تحفظات کا اظہار کیا ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں اور اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ آپریشن ضرب عضب میں حاصل کئے گئے اہداف پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ عوام کا تحفظ اور امن و ا مان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ون آن ون ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس بھی ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی ۔



متعللقہ خبریں