سابق وزیر اعظم پاکستان کے مغوی بیٹے کی افغانستان سے بازیابی

علی حیدر کی بازیابی افغان اور امریکی افواج کے مشترکہ آپریشن سے  ممکن بن سکی ہے

487868
سابق وزیر اعظم پاکستان کے مغوی بیٹے کی  افغانستان سے بازیابی

پاکستانی  دفتر خارجہ نے اعلان  کیا  ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان میں ایک آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ علی حیدر کی بازیابی افغان اور امریکی افواج کے مشترکہ آپریشن سے  ممکن بن سکی ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی صوبہ غزنی میں کی گئی اور اب علی گیلانی کو طبی معائنے کے بعد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے بی بی سی پشتو کے نامہ نگار خدائے نور ناصر کو بتایا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی رہائی پیر کی صبح عمل میں آئی اور وہ القاعدہ سے منسلک گروپ کی قید میں تھے۔

 



متعللقہ خبریں