ملک کی ترقی ،خوشحالی ،لوگوں کی فلاح و بہبود اور بیروزگاری کا خاتمہ ہمارا ایجنڈا ہے: نواز شریف

مانسہر ہ میں حویلیاں تھاہ کوٹ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئےنواز شریف کہا کہ ہم کسی کو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، ترقی ،خوشحالی ،لوگوں کی فلاح و بہبود اور بیروزگاری کا خاتمہ ہمارا ایجنڈا ہے

482158
ملک کی ترقی ،خوشحالی ،لوگوں کی فلاح و بہبود اور بیروزگاری کا خاتمہ ہمارا ایجنڈا ہے: نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو حکومت کے عوام کی ترقی کے ایجنڈے کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔مانسہر ہ میں حویلیاں تھاہ کوٹ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے نواز شریف نے کہا ترقی ،خوشحالی ،لوگوں کی فلاح و بہبود اور بیروزگاری کا خاتمہ ہمارا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نعروں پر نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور اس کی معیشت بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔

نواز شریف نے جنہوں نے بارہ انچ قطر کی گیس کی فراہمی کی پائپ لائن کا بھی افتتاح کیا کہا کہ اس پائپ لائن سے اوگی، پکھل،تناول اور بالاکوٹ کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اورجنگلات کو کاٹنے کی حوصلہ شکنی کیلئے اسے کاغان اور ناران تک توسیع دی جائے گی۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہزار ہ یونیورسٹی کو66 کروڑ روپے کی گرانٹ کے علاوہ ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دوہزار پانچ کے زلزلے میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کی جائے۔
نواز شریف نے کہا لوگوںکی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوںنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزارت پٹرولیم کی تجویز کومسترد کردیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں