چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

پاکستان ترکی کو سپر مشاق 52بھی فروخت کرے گا: رانا تنویر

وفاقی وزیر دفاعی پیدوار راناتنویر حسن نے کہاہے کہ پاکستان کا جنگی سازو سامان کمرشل بنیادوں پر کئی ممالک میں فروخت ہو رہاہے ،کئی ممالک نے پاکستان سے میزائل سسٹم خریدنے کیلئے رابطہ کیاہے اورپاکستان 300کلومیٹر سے کم رینج کے میزائل سسٹم کی فروخت پر غور کر رہے

پاکستان ترکی کو سپر مشاق 52بھی فروخت کرے گا: رانا   تنویر

وفاقی وزیر دفاعی پیدوار راناتنویر حسن نے کہاہے کہ پاکستان کا جنگی سازو سامان کمرشل بنیادوں پر کئی ممالک میں فروخت ہو رہاہے ،کئی ممالک نے پاکستان سے میزائل سسٹم خریدنے کیلئے رابطہ کیاہے اور پاکستان 300کلومیٹر سے کم رینج کے میزائل سسٹم کی فروخت پر غور کر رہاہے ۔
رانا تنویر کاکہناتھا کہ پاکستان ترکی کو سپر مشاق 52بھی فروخت کرے گا ،روس ،چیک رپبلک اور بیلا روس سے ایم آئی 17کی اپ گریڈیشن کیلئے رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین سے ٹرائل پر زی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر لیے گئے ہیں ،ذی 10 اٹیک ہیلی کاپٹر تجرباتی بنیاد پر استعمال کر رہے ہیں،کامیابی کی رپورٹ پر چین سے مزید جنگی ہیلی کاپٹر خریدیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کا فخر اور مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے،آذربائیجان بھی جے ایف 17 تھنڈر خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے،جدید ترین پستول پی او ایف آئی خریدنے کا امریکی آرڈر بھی ملا ہے۔



متعللقہ خبریں