چیف جسٹس پاکستان دورہ ترکی کے بعد پاناما لیکس کا فیصلہ کریں گے

وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا

476810
چیف جسٹس پاکستان دورہ ترکی کے بعد پاناما لیکس کا فیصلہ کریں گے

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پاکستان کے عدالتی کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق عدالتی کمیشن کے بارے میں فیصلہ انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر بذات خود کریں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ چند دن قیام کریں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن 1956 کے ایکٹ کے تحت بنا جو مکمل طور پر آزاد اور با اختیار ہو گا۔ وفاقی حکومت نے کمیشن سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ کمیشن تحقیقات کے لئے کسی بھی شخص کو بلا سکتا ہے، اس کے علاوہ کمیشن کو غیر ملکی آڈٹ فرم تک رسائی کا اختیار بھی حاصل ہو گا جب کہ اس حوالے سے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا تاہم چیف جسٹس آج ایک ہفتے کے لئے ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں