نوجوان نسل پاکستان تابناک مستقبل کی ضمانت ہے: شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو نوجوان نسل ہی سنوار سکتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ملک کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکے

474991
نوجوان نسل پاکستان تابناک مستقبل کی ضمانت ہے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو نوجوان نسل ہی سنوار سکتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ملک کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی زبان سیکھنے کے دو سالہ کورس کیلئے منتخب ہونے والے 66 طلبا و طالبات پر مشتمل چین جانیوالے پہلے بیج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آپ پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور آپ نے اپنی محنت، ڈسپلن، پابندی وقت اور اپنے اعلیٰ کردار سے پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اور گرین پاسپورٹ کی توقیر بڑھانی ہے ، پنجاب حکومت چینی زبان سیکھنے کیلئے 500 بچوں اور بچیوں کو چین بھجوائے گی اورتمام اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاآپ نے اپنے کردار سے ثابت کرنا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور پاکستانی اور چینی بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں پاکستان کو مختلف ممالک سے مشروط امداد، قرضے اور گرانٹس ملتی رہی ہیں لیکن چین ایسا دوست ہے جس نے غیرمشروط طور پر پاکستان کو اقتصادی پیکیج دیا ، سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں چین کی 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان سے اندھیرے دور ہوں گے ،لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں