وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، صحت میں بہتری، وزیر داخلہ سے ملکی صورتِ حال پر بات چیت

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چودھری نثار کو جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک دیا۔بعدازاں ہوٹل سے نکلتے وقت وزیر اعظم نے مختصر بات چیت میں کہاک"قوم کی دعاؤں سے اب انکی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد پاکستان واپس جائینگے

472867
وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، صحت میں بہتری، وزیر داخلہ سے ملکی صورتِ حال پر بات چیت

وزیرا عظم نوازشریف جو ان دنوں علاج اور طبی معائنے کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان سےچرچل ہوٹل میں ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورت حال پرغور کیا بالخصوص پانا ما لیکس کے بعد پیدا ہونیوالے حالات اورجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے موقع پروزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور سیکرٹری فواد حسن فواد بھی موجودتھے ۔

اس دوران وزیر اعظم نے وزیر داخلہ سے انکی اہلیہ کی خیریت دریافت کی جو جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چودھری نثار کو جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک دیا۔ بعدازاں ہوٹل سے نکلتے وقت وزیر اعظم نے مختصر بات چیت میں کہاک"قوم کی دعاؤں سے اب انکی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد پاکستان واپس جائیں گے ۔ ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم اپنی رہائشگاہ پر واپس چلے گئے تاہم وزیراعظم مزید چند روز تک اپنے تام ٹسٹس مکمل کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ٹسٹس مکمل ہونے کے بعد وہ واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں