پاناما لیکس پرچیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن بنایا جائے، ایف نائن میں جلسے کی تیاریاں

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا بنا دیا گیا تو پھر وہ دھرنا نہیں دیں گے ۔ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آجائیں گے۔ تھا انکشافات پاکستان سے نہیں دنیا بھر میں ہوئے ہیں چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے

471362
پاناما لیکس پرچیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن بنایا جائے، ایف نائن میں جلسے کی تیاریاں

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا بنا دیا گیا تو پھر وہ دھرنا نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان پر بڑے الزامات ہیں ۔ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آجائیں گے ۔ ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا انکشافات پاکستان سے نہیں دنیا بھر میں ہوئے ہیں چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے ، آزاد کمیشن تحقیقات کرے مدد کریں گے ۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 24اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسہ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ا جازت دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں آنے والے کسی بھی شخص کے پاس لاٹھی وغیرہ نہیں ہوگی جبکہ جلسے ختم ہونے کے فوراًبعد پارک خالی کرنا ہوگا۔

اجلا س میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارک یا شہر میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑہوئی توذمے دارپی ٹی آئی ہو گی اور جلسہ گاہ کے اطراف میں تحریک انصاف کی اپنی سیکیورٹی بھی مامور ہوگی اور اسلام آبادکے داخلی راستوں پرخصوصی چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور پارکنگ ایف نائن پارک سے دور ہو گی ۔



متعللقہ خبریں