پاناما کیس :وفاق ، وزارت داخلہ ، نیب اور شریف فیملی کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما گوہر نواز سندھو سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 2013 کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں

470683
پاناما کیس :وفاق ، وزارت داخلہ ، نیب اور شریف فیملی کو نوٹس جاری

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں پانامہ لیکس کے بعد سے شروع ہونے والی چہ مگوئیوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ نےاس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ ، نیب اور شریف فیملی کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما گوہر نواز سندھو سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 2013 کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات میں اپنے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اس پر نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جبکہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جائے ۔ درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے پانامہ لیکس کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو ایک ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ۔

آئند ہفتے لاہور ہائی کورٹ میں اس بارے میں مقدمے کی کاروائی شروع کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں