ایران کے صدر حسن روحانی آج پاکستان کے سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ رہےہیں

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ،پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ملکوں کے رہنما خصوصاً ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے

457864
ایران کے صدر حسن روحانی آج پاکستان کے  سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ رہےہیں

ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

وہ وزیراعظم نواز شریف کی دعو ت پریہ دورہ کررہے ہیں۔ایران کے صدر کی حیثیت سے حسن روحانی کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔وزراء، اعلیٰ حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ،پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ملکوں کے رہنما خصوصاً ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ان پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی روابط میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ صدر حسن روحانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں کہا تھا"اس دورے سے ہمیں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا"۔

خیال رہے کہ چار سالوں میں یہ کسی ایرانی صدر کا پہلا پاکستان دورہ ہو گا۔

اس سے قبل صدر محمود احمدی نژاد فروری، 2012 اسلام آباد میں منعقدہ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے۔



متعللقہ خبریں