یوم پاکستان ہمیشہ کی طرح بڑے جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے

پاکستانی قوم آج ملک بھر میں یوم پاکستان کو انتہاپسند اوردہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کےعزم کے ساتھ منا رہی ہے

456518
یوم پاکستان  ہمیشہ کی طرح بڑے جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں 76واں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں صبح کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

واضح رہے کہ 75 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

پاکستانی قوم آج ملک بھر میں یوم پاکستان کو انتہاپسند اوردہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کےعزم کے ساتھ منا رہی ہے۔

اس موقع پر تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے، نماز فجر کے بعد ملک بھرمیں قوم کی خوشحالی اورسلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔

یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے نیو پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

کل رات 12 بجتے ہی لاہور میں منٹو پارک اور گلش پارک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس سے مینار پاکستان رنگ برنگی آتش بازی سے چمک اٹھا۔



متعللقہ خبریں