پاکستان اور بھارت کو بلا شرط مذاکرات جاری رکھنا چاہیے: فلپ ہیمنڈ

ہیمنڈ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

446766
پاکستان اور بھارت کو بلا شرط مذاکرات جاری رکھنا چاہیے: فلپ ہیمنڈ

برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے لیے پیشگی شرط کے طور پر نہیں دیکھا جانے چاہیے۔

ہیمنڈ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کو منقطع ہونے یا التوا میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور نہ ہی کوئی پیشگی شرط عائد کی جانی چاہیے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ہیمنڈ نے بھارت کے ہوائی اڈے پر ماہ دسمبر میں ہونے والے حملے کے بارے میں پاکستانی حکام کی جانب سے شروع کی جانے والی تحقیقات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی جانے والی پٹھان کوٹ تحقیقات پر انہیں بڑی خوشی ہے اور انہیں امید ہے کہ ان تحقیقات سے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں پاکستان کی حمایت کو جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور ہم پاکستان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان کو دور کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف یک جہتی اور اتحاد کو جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پٹھان حملے کی پاکستانی حکام تحقیقات مکمل کرنے کے قریب ہیں اور یہ حکام عنقریب ہی بھارت کا دورہ کریں گے اور امید ہے کہ اس کے بعد دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹریز کی ملاقات ہوگی۔



متعللقہ خبریں