پاکستان افغانستان میں استحکام و امن کا خواہاں ہے، نواز شریف

پاکستان افغانستان میں استحکام و امن کا خواہاں ہے، نواز شریف

438365
پاکستان افغانستان میں استحکام و امن کا خواہاں  ہے، نواز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں لہذا ان سے نجات پانے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں افغان اسمبلی کے سپیکر عبدالرؤف ابراہیم سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، افغانستان میں امن، استحکام کا قیام اور ترقی پاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔

افغان اسمبلی کے سپیکر نے افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی کو سراہتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کابل میں ہونے والے چہار فریقی اجلاس کے شرکا نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

اس سے قبل طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات طالبان رہنما ملا محمد عمر کی وفات کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد معطل ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں