ہالینڈکی ملکہ میکسیما 3روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئیں

ملکہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں ےتعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے پاکستان آئی ہیں

429258
ہالینڈکی ملکہ میکسیما 3روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئیں

ہالینڈکی ملکہ اور اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما تین روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ملکہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں ےتعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے پاکستان اور اقوام متحدہ کے مالی معاونت کے امور پر بات چیت کریں گی۔

ملکہ میکسیما اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں کی ممتاز شخصیات سے بھی ملاقات کریں گی۔

خیال رہے کی ہالینڈ کی ملکہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔



متعللقہ خبریں