سیکرٹری سطح پر پاک بھارت مذاکرات فروریمیں متوقع

پاکستان اور بھارت کے حکام مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔

425053
سیکرٹری سطح پر پاک بھارت مذاکرات فروریمیں متوقع

پاکستان اور بھارت کے حکام مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ باہمی رضامندی کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

بھارتی میڈیا نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات کی نئی تاریخ دے دی ہے ۔ اکنامک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد معطل ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹری سطح پر پاک بھارت مذاکرات فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے ہوسکتے ہیں ۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق حکومتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے میں ہیں ۔ باہمی رضامندی کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔ ملاقات اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے ۔ اس سے پہلے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات پندرہ اور سولہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونے تھے جو پٹھان کوٹ حملے کے بعد ملتوی کر دیئے گئے ۔



متعللقہ خبریں