پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے میں مصروف

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا

423402
پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کروانے میں مصروف

پاکستان نے دو اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کو ختم کروانے کے لیے مصالحتی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہانگیری سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تہران میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات بھی ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ایران کو بڑی اہمیت دیتا ہے خطے میں عدم استحکام کی وجہ دہشتگردی ہے جس کی روک تھام کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے ریاض سے تہران جاتے ہوئے طیارے میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں پر بھی بات ہوئی۔



متعللقہ خبریں