صدرایردوان کا پاکستانی ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو ایوارڈ
پاکستان کے نامور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو ہیلتھ سائنس میں تحقیقات کے خدمات کے اعتراف کے طور پر پہلے ترکی اکیڈمی آف سائنسز ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کے تگصیلی انٹرویو کا انتظار کیجیے

کل انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے صدارتی محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان کے نامور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ کو ہیلتھ سائنس میں کی جانے والی تحقیقات کے خدمات کے اعتراف کے طور پر پہلے ترکی اکیڈمی آف سائنسز ایوارڈ سے نوازہ ۔
ٹورنٹو یونیورسٹی کنیڈا اور آغاخان یونیورسٹی کراچی پاکستان میں پروفیسر کی حیثیت سے فرائض ادا کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ نے اس موقع پر ٹی آر ٹی اردو سروس کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سائنس ، ریسرچ اور ایجوکیشن کی جانب بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے اور جب تک ہم ان تینوں شعبوں انوسٹمنٹ نہیں کریں گے ہم دنیا سے رقابت نہیں کرسکتے ہیں اور آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرائمری مڈل اور ہائر ایجوکیشن کے بعد فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے رہیں گے اور ملک ترقی کرتا رہے گا۔ تاہم ہمیں اپنے نظام تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے سائنس کی جانب طلبا کو گامزن کرنا ہوگا کیونکہ دنیا بھر میں پاکستانی ریسرچرز کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے اور ان کی تحقیقات کی پذیرائی کی جاتی ہے اور ویسے بھی پاکستانی طلبا کی ذہانت کے لحاظ سے اپنے نام پیدا کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں انڈسٹریل ایجوکیشن کی جانب بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی جس سے ملک میں انڈسٹری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دنیا کے ساتھ رقابت کرنے کا بھی موقع میسر آسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی گزشتہ بیس تیس سالوں میں ترقی کی کئی ایک منازل طے کرچکا ہے جس کے تجربے سے ہم مستفید ہوسکتے ہیں اور ترکی بھی تحقیقات کے میدان میں پاکستانی ماہرین کی خدمات سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے اور اس طرح دونوں ممالک مل کر عالمی اسلام کو ترقی کے جانب لے جاسکتے ہیں ۔
متعللقہ خبریں

کراچی میں رمضان کے راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 12 افراد لقمہ اجل
بھگدڑ مچنے سے قریب واقع نالے میں گرنے سے خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے