اقتصادی ترقی ہی سے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے: نواز شریف

ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور یہ منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا جس سے توانائی منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے چار ممالک نہیں بلکہ ارد گرد کے بہت سے ممالک مستفید ہوں گے

362294
اقتصادی ترقی ہی سے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاپی گیس منصوبے سے وسطی و جنوبی ایشیا کے ممالک مزید قریب آجائیں گے جس سے خطے میں امن کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکمانستان کے دو روزہ دورہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور یہ منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا جس سے توانائی منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے چار ممالک نہیں بلکہ ارد گرد کے بہت سے ممالک مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ منصوبے پر10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، خرچ ہونے والی لاگت کا 85 فیصد حصہ ترکمانستان اور 5 فیصد پاکستان ادا کرے گا جب کہ یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا جس کی تکمیل کے بعد مہنگے تیل کی جگہ سستی گیس لے لے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی سرگرمیوں سے ہی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، تاپی گیس منصوبے سے جہاں پاکستان، افغانستان، بھارت اور ترکمانستان کو فائدہ ہوگا وہیں منصوبے سے اردگرد کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے، پاکستان ترکمانستان سے گیس کے علاوہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی بھی درآمد کرے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں