وزیر اعظم کا دورہ کراچی، پاک فضائیہ مشقوں کا معائنہ

فضائیہ کے بیس میں آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان اوردوسرے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

359352
وزیر اعظم کا دورہ کراچی، پاک فضائیہ مشقوں کا معائنہ

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو بلوچستان میں سونمیانی رینج میں پاک فضائیہ کی مشق کا معائنہ کیا۔
فضائیہ کے بیس میں آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان اوردوسرے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مکمل طور پر صحیح اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا۔
محمد نواز شریف نے پاک فضائیہ کے ہوا بازوں اور دوسرے عملے کی پیشہ وارانہ مہارتوں کی تعریف کی۔ اس سے پہلے کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور دوسرے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم گورنرہاؤس کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی ہیں ۔ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعظم نواز شریف نے کیا ۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، اجلاس کے دوران رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے معاملے میں تاخیر پر بھی بات ہو گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کریں گے ۔

 

 

 

 

 




ٹیگز:

متعللقہ خبریں