پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ

پنچاب کے 12 اضلاع اور کراچی میں صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے تو کراچی کے بعض حلقوں میں بد نظمی اور نا خوشگوار واقعات کا مشاہدہ ہو رہا ہے

400858
پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ

پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 6 اضلاع اور صوبہ پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ ہورہی ہے۔
سندھ اور پنجاب کے 12 اضلاع میں صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام ساڑھے 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
پنجاب میں راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، جھنگ، لیہ، نارووال، رحیم یار خان، بہاولپور اور خوشاب میں آج پولنگ ہورہی ہے۔
ان اضلاع کے ایک کروڑ 78 لاکھ سے زائد رائے دہند گان اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پنجاب کی طرح روشنیوں کے شہر میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے تو علاقے میں بڑے پیمانے کی بد نظمی کا بھی مشاہدہ ہو رہا ہے۔
سندھ حکومت نے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی ہیں جس کے تحت پاک فوج کے جوان انتہائی حساس مقامات پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پولنگ کے دوران کہیں پولنگ عملہ تاخیر سے پہنچنے اور کہیں ووٹر لسٹیں نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا جب کہ بعض علاقوں میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں