پاکستان کی سعودی عرب کی سلامتی کی واضح حمایت

جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل  دکھائے گا ۔

360508
پاکستان کی سعودی عرب کی سلامتی کی واضح حمایت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل ظاہر کرئے گا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں انسداد دہشتگردی ٹریننگ سنٹر کے دورے کے دوران پاک سعودیہ مشترکہ مشقوں الشہاب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کوخطرہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دیگا۔ آرمی چیف نے اپنے عزم کو دہرایا کہ انشاء اللہ ہم
پاکستا ن سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط، برادرانہ اور گہرے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشقیں دونوں قوموں کی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوشش ہے۔ دونوں ممالک کی سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں