عالمی برادری پاکستان پر جوہری معاپدے کے حوالے سے دباو نہ ڈالے

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے کسی معاہدے کو تھوپے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے

404240
عالمی برادری پاکستان پر جوہری معاپدے کے حوالے سے دباو نہ ڈالے

سیکریٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے۔
اعزاز چوہدری نےتھنک ٹینک، سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹیڈیز انٹر نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز لندن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان سے اس کے بنیادی سلامتی کے مفاد پر سمجھوتے کے لیے غیر حقیقی مطالبات کرنے کے بجائے بڑی طاقتوں کو اس کی کارروائیوں اور پالیسیوں کے متوقع نتائج پر غور کرنا چاہیے۔"
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا سامنا ہے ’جس نے خطرناک، اشتعال انگیز اور باہمی تعلقات کو سرد مہری سے ہمکنار کرنے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔، تا ہم ان تمام تر ہندوستان کی تمام تر غیر ذمہ دارانہ پایسیوں کے باوجود پاکستان کی پالیسی خصوصیت کے ساتھ تحمل اور ذمہ دارانہ ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو اس کا دفاعی ہتھیار قراردیتے ہوئے بتایا کہ این سی جی کے رکن ممالک کے ہندوستان کے ساتھ امتیازی جوہری تعاون کے معاہدے اور اس حوالے سے دی گئی چھوٹ کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا اسٹریٹجک استحکام کمزور پڑرہا ہے۔
اعزاز چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ "عالمی برادری کو ہمارے جائز اور سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک غیر امتیازی جامع اور منصفانہ نقطہ نظر پر مبنی پالیسی اپنانی چاہیے۔"
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لیے دوہرے میعار کی پالیسی خطے کے طویل امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں