وزیر اعظم پاکستان برطانیہ کا دورہ ادھورا چھوڑتے ہوئے وطن لوٹ آئے

پاکستان اور افغانستان میں سوموار کے روز آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے زیر مقصد وزیر اعظم نواز شریف وطن لوٹ گئے ہیں

401311
وزیر اعظم پاکستان برطانیہ کا دورہ ادھورا چھوڑتے ہوئے وطن لوٹ آئے

وزیر اعظم نواز شریف نے سوموار کو رونما ہونے والے ہولناک زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں اور عمومی صورتحال غور کرنے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔
کل کے زبردست زلزلے کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف اپنا برطانیہ کا دورہ مختصر کرتے ہوئے ا وطن واپس پہنچ گئے اور زلزلے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کرلیا ۔
اجلاس کے دوران امدادی اداروں کے سربراہان زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے اور این ڈی ایم اے کے میجر جنرل زلزلے کے بعد ہی صورتحال پر رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں امریکا اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر سے آنے والی امداد کی پیشکشوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں