چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

پاکستان کا جوہری اسلحہ اپنے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہے

متحدہ امریکہ کے دورے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے دورے کے حوالے سے اہم بیانات دیے

پاکستان کا جوہری اسلحہ اپنے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہے

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری طاقت بیرونی جارحیت کے جواب دینے اورملکی سلامتی کے لئے ہے۔
دورہ امریکہ پر روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات تسلی بخش اوردرست سمت پر گامزن ہیں جن میں مزید گہرائی ہمارے اہداف میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور خودمختار ریاست پاکستان کی جمہوری اقدار ہیں جب کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ہمارے عزم کی دلیل ہے۔
انہوں نے بتایاکہ پاکستان نہ صرف خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کااحترام کرتا ہے بلکہ ان کے ساتھ برابری کی بنیا د پرتعلقات بھی چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دارجوہری ریاست ہے اور اس کی جوہری طاقت بیرونی جارحیت کے خلاف اورملکی سلامتی کے لئے ہے۔
دوسری جناب وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو نہ تو کوئی مطالبہ پیش کیا ہے اور نہ ہی دونوں ممالک کے درمیان کوئی ڈیل زیر بحث ہے، وزیراعظم کی پالیسی پاکستان کے قومی مفاد،ترقی اورتحفظ پر مبنی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ وزیراعظم نے کبھی کسی ریاست کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں